مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوفنے کہا ہے کہ امریکہ روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس اور امریکہ کے باہمی روابط یوکرائن کےتنازع اور شامی خانہ جنگی اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کےالزامات کی وجہ سے بھی سرد جنگ کے بعد سے اپنی اب تک کی نچلی ترین سطح پر آ چکے ہیں ۔ امریکی الیکشن میں مبینہ مداخلت کے الزام میں واشنگٹن کی طرف سے تیرہ روسی شہریوں پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔ ماسکو میں نائب وزیر خارجہ نے آج یہ الزام بھی لگایا کہ مارچ میں ہونے والے روسی صدارتی الیکشن سے قبل امریکا، روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔اس نے کہا کہ روس، امریکا تعلقات کی بحالی اور بہتری بہت مشکل کام ہو گا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہاہے۔
News ID 1878898
آپ کا تبصرہ